The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لئے بھارت روانہ

لاہور: بھارتی حکومت کی جانب سے فول پروف سیکورٹی ملنے کی یقین دہانی کے بعدپاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کے لئے رات گئےبھارت روانہ ہو گئی،لاہور ایئر پورٹ پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے نعروں کی گونج میں ٹیم کو رخصت کیا۔

کپتان شاہد آفریدی کیی قیادت میں پندرہ رکنی پاکستانی اسکواڈ بارہ رکنی کوچنگ سٹاف کے ہمرا ہ رات ایک بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہوا۔

ایئر پورٹ پر شائقین کی بڑی تعداد نے ایشیاءکپ میں شرمناک شکست کو بھول کر ٹیم کو نعروں کی گونج اور نیک دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

ٹیم غیرملکی پرواز کےذریعے ابوظبہی روانہ ہوئی جہاں کچھ دیر قیام کے بعد دہلی جائے گی اورپھروہاں سے کلکتہ روانہ ہوگی۔

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اپنا واحد وارم اپ میچ چودہ مارچ کو سری لنکا سے کھیلے گا۔

سولہ مارچ کو پاکستان کوالیفائر سے کھیلےگا، حریف کون ہ گا اس کا فیصلہ تیرہ مارچ کو کوالیفائنگ راوئنڈکےاختتام پرہوگا جبکہ انیس مارچ کو پاکستان اوربھارت کلکتہ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں