جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے انگلینڈ روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم صبح سات بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی اور غیرملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے براستہ دوبئی انگلینڈ روانہ ہوگئی۔

دورے کے دوران قومی ٹیم چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ میچ لارڈز میں کھیلا جائے گا جہاں 2010 میں سپاٹ فکسنگ میں تین پاکستانی پلئیرز کا سکینڈل سامنے آیا تھا۔

کپتان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی سیریز ہمیشہ ہی ٹف رہی ہے، امید ہے محمد عامر پریشرہینڈل کرلیں گے، انگلینڈ کا مشن پوسیبل بنانے کیلئے کھلاڑیوں کا ہیمشائر میں ایک اور ٹریننگ کیمپ لگے گا، جس کے بعد وارم اپ میچز سے دورے کا آغاز ہوگا، کپتان مصباح الحق سمیت متعدد کرکٹر پہلی بار انگلینڈ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔

ٹیسٹ فارمیٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے کپتان اظہر علی، محمد حفیظ ، شان مسعود، سمیع اسلم، یونس خان ، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی ، سہیل خان ،عمران خان جونیئر ، سرفراز احمد، محمد رضوان، ذوالفقار بابر، یاسر شاہ شامل، پچس رکنی دستے میں 9 آفیشلزبھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ محمد عامر سپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے تین میں سے واحد پلئیر ہیں، جو دوبارہ اسی گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلیں گے، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضام الحق کا یہ قومی ٹیم کے ساتھ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

دوسری جانب تنازع سے بچنے کے لئے بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے سخت ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں