جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کریگی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی ہٹ دھرمی کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کریگی یا نہیں، اس حوالے سے بڑا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نامناسب طریقے سے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ سے بنگلادیش کو باہر کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے اہم فیصلے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کی جائے یا نہیں، حکومت سے اجازت طلب کی جائےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل اہم ملاقات کرینگے، ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف میچ نہ کھیلنے کا بھی امکان ہے۔

بنگلادیشی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے نامناسب طریقے سے نکالے جانے کے بعد ذرائع نے مزید بتایا کہ بنگلادیش کیخلاف نامناسب رویہ پر ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی کے مؤقف پر اعتماد میں لیا ہے۔

کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا اور حمایت کی، محسن نقوی کی جانب سے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت میں نہ کھیلنے کا بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے دہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔

محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں