نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم اگلے میچ کے لیے ڈنیڈن پہنچ گئی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں میزبان کیویز کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ بدھ 17 جنوری کو ہوگا جس کے لیے گرین شرٹس ڈنیڈن پہنچ گئی ہے۔
قومی ٹیم آج آرام کرے گی جب کہ ڈنیڈن کا معرکہ سر کرنے کے لیے کل دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ہملٹن سے ڈنیڈن پہنچ گئی۔
پاکستان ٹیم 16جنوری کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی.
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 17 جنوری کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔ pic.twitter.com/7ZhzZnSvDB
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 15, 2024
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں 46 رنز جب کہ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 21 رنز سے شکست دی تھی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی ہرا دیا
مذکورہ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔