اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیےدبئی پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے کپتان سرفرازاحمد کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے لاہورایئرپورٹ سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے723 سے دبئی پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں‌ کپتان سرفراز احمد، اظہرعلی،شان مسعود،وہاب ریاض، یاسرشاہ، سمیع اسلم، محمد اصغر، محمد عامر، محمد عباس، عثمان صلاح الدین، امیرحمزہ، بلال آصف، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل اور حسن علی شامل ہیں۔


کھلاڑی اورآفیشلز سب ایک صفحے پرہیں، کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کریں گے، سرفرازاحمد


خیال رہےکہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے جس کے لیے مجھے کوچ اورسلیکٹرز کا بھرپورتعاون حاصل ہے اورنوجوان کھلاڑی بھی میری بات سن رہے ہیں اوراس پرعمل کررہے ہیں اس طرح بہترین وننگ کمبینیشن بن گیا ہے۔


سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیےقومی ٹیم کا اعلان


واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبرکو اوردوسرا 6 اکتوبرسے کھیلا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں