(23 جنوری 2026): پاکستان کے کئی سرفہرست کرکٹر مبینہ طور پر ایک فراڈ کا شکار ہو گئے ہیں، جس میں انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک امریکی بزنس مین نے دو ارب روپے لے کر اپنا فون بند کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے منافع کی خاطر رقم انویسٹ کی تھی، لیکن کچھ ماہ کے بعد منافع ملنا بند ہوگیا، قومی کرکٹرز کی بڑی رقم پھنس گئی۔
سرمایہ لگانے والےکھلاڑی نے اے آر وائی کو تصدیق کی ہے کہ کچھ دن سے رقم نہیں ملی، امید ہے جلد معاملات حل ہوجائیں گے، فراڈ کرنے والا شخص امریکا میں رہائش پذیر ہے، اسکی کئی پاکستانی کرکٹر سے دوستی تھی۔
View this post on Instagram
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے اپنےکروڑوں روپے ڈبل منافع کے چکر میں مبینہ طور پر دے دیے، کرکٹرز کو آغاز میں منافع بھی ملتا رہا بعد میں کاروباری شخص منظر سے غائب ہوگیا۔


