تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی

شارجہ: ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 194 رنز ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم محض 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 155 رنز کی عبرتناک شکست کا منہ دیکھنا پڑا، مخالف ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

کپتان نزاکت خان 8 رنز بناسکے جبکہ کنچٹ شاہ 6، اسٹوک میکینی نے 4 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 8 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز نے 5 رنز کے عوض 3 جبکہ نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ایک وکٹ شاہنواز ڈاہانی کے حصے میں بھی آئی۔

اس سے قبل ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان کو پہلا نقصان 13 رنز کے مجموعے پر اس وقت اٹھانا پڑا جب کپتان بابراعظم صرف 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

بعد ازاں جارح مزاج بیٹر فخر زمان کریز پر آئے جنہوں نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر ہانگ کانگ بولرز کی خوب دھلائی کی، دونوں بیٹرز نے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے۔

فخرزمان 53 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر احسان خان کا شکار ہوئے، اوپنر بیٹر محمد رضوان 78  رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ انداز اپنایا اور 15 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔

Image

ہانگ کانگ کی جانب سے دونوں وکٹیں احسان خان نے حاصل کیں۔

میچ کے آغاز پر گفتگو میں ہانگ کانگ کپتان کا کہنا تھا کہ ہم دوسری اننگز میں ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے، پچ کی صورت حال ہمارے ہوم گراؤنڈ سے ہم آہنگ ہے، ہانگ کانگ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوتے تو پہلے بیٹنگ کرتے،انہوں نے بتایا کہ اہم ترین میچ کے لئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سپر 4 تک رسائی کے لیے پاکستان آج ہانگ کانگ سے ٹکرائے گا

اسی فتح کے ساتھ پاکستان فائنل فور میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی، ایونٹ کے اگلے مرحلے کے لیے پہلے ہی بھارت، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں۔

پاکستان فائنل فور مرحلے میں اپنا اہم ترین میچ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Comments

- Advertisement -