تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستان اور کیوبا کے مابین شعبہ صحت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے مستحق افراد کو صحت کارڈ فراہم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے کیوبن نائب صدر ڈاکٹر رابرٹو مورالس کی ملاقات ہوئی جس میں شعبہ صحت سے متعلق دو طرفہ تعاون کے فروغ و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کیوبا کے ڈاکٹرز و طبی عملے کا مشترکہ تربیتی پروگرام شروع کرنے پر غور کیا گیا ہے، دونوں ممالک میں شعبہ صحت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کیوبا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: انسداد ڈینگی کیلئے مشترکہ کوششوں کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، ظفر مرزا

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں شعبہ صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات جاری ہیں، حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم مستحکم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت شہریوں تک یونیورسل ہیلتھ کوریج کی رسائی یقینی بنارہی ہے، حکومت معاشرے کے مستحق افراد کو صحت کارڈ فراہم کررہی ہے، اسلام آباد میں ماڈل ہیتلھ کیئر سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ موثر اقدامات سے ڈینگی کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے، انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی پر قومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے، آئندہ سال پالیسی کے تحت موثر اقدامات کریں گے۔

Comments

- Advertisement -