The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کپ کا انعقاد، اے آروائی سندھ کی ٹیم کا میڈیا پارٹنربن گیا

لاہور: پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے انعقاد پرلاہور میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں پانچوں ٹیموں کے کپتانوں نے کوچز سے مشاورت کے بعد کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ اے آروائی نیوز سندھ کی ٹیم کا میڈیا پارٹنر ہے۔

تقریب میں کوچزنے کپتانوں کا بھی انتخاب کیا، سندھ کی قیادت سرفراز احمد، پنجاب کی شعیب ملک، خیبرپختونخواہ کی یونس خان، بلوچستان کی اظہرعلی اوراسلام آباد کی مصباح الحق کریں گے۔

پہلی بارپاکستان میں کسی ڈومیسٹک ایونٹ میں کھلاڑیوں کا چناؤ ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کپتانوں کو ٹیموں ٹی شرٹ پیش کریں۔

شہریار خان اور نجم سیٹھی نے ایونٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹورنامنٹ انیس اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہوگا اور یکم مئی تک جاری رہے گا۔

پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے اے آر وائی گروپ نے ایک مرتبہ پھرنمایاں رہا ہے، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ’اے آر وائی‘ سندھ کی ٹیم کا میڈیا پارٹنرہوگا۔

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز خریدنے کے بعد اے آر وائی گروپ کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کرکٹ کی بہتری کیلئے جو وعدہ کیا تھا وہ سچ کردیا۔

سندھ کی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ انیس اپریل سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں