کراچی : کراچی جناح ایئرپورٹ پر دبئی اور استنبول جانے والے مسافروں سے 100 تولہ سونا اور 11 ہزار 900 امریکی ڈالر کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کراچی جناح ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
کارروائی کے دوران 100 تولہ سونا اور 11 ہزار 900 امریکی ڈالر ضبط کیے گئے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ جناح ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں سونے کی 10 اینٹیں بھی برآمد ہوئیں۔
دبئی اور استنبول جانے والے مسافروں سے سونا اور غیر ملکی کرنسی قبضے میں لی گئی، دونوں کارروائیوں میں ضبط کیے گئے سونے اور کرنسی کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 6 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔
کسٹمزحکام کا کہنا تھا کہ مسافر نے سونے کی ٹکیاں فون کے بیٹری والے حصےمیں چھپائی ہوئی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 70 تولہ سونا اور 14000 امریکی ڈالر برآمد
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


