منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے ایک خاندان سے 4 کروڑ روپے کا سونا برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : کوئٹہ ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے ایک خاندان سے 4 کروڑ روپے کا سونا برآمد کرلیا گیا اور برآمد سونے کےزیورات کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات کے تحت ضبط کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا قبضے میں لے لیا۔

کسٹمز حکام کہنا تھا کہ دبئی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی کلیئرنس کا عمل جاری تھا کہ عملے نے شک کی بنیاد پر ایک خاندان کو روکا۔ جب مسافروں کے سامان کی باریک بینی سے اسکیننگ کی گئی تو اس میں چھپائے گئے سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔

حکام نے 85 تولہ سونے کے زیورات برآمد کیے ہیں، جن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 4 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

برآمد شدہ سونا کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹس پر نگرانی سخت کرنے کے احکامات کے بعد یہ ایک بڑی کامیابی ہے، کیونکہ اسمگلر اب خاندانوں کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر قیمتی اشیاء غیر قانونی طور پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں