The news is by your side.

Advertisement

افغانستان سے درآمدی مال لانے والے ٹرکوں کو کسٹم حکام نے سرحد پرروک لیا

چمن : افغانستان سے درآمدی مال لانے والے ٹرکوں کو کسٹم حکام نے سرحد پرروک لیا، حکام کے مطابق مرکزی بینک کی نئی ہدایات کے تحت خرایداری اور ادائیگی آن لائن کی جائے گی۔

کسٹم حکام نے افغانستان سے آنے والے امپورٹ کے مال برادر ٹرکوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی، کسٹم کلکٹر سعید احمد جدون کے مطابق مرکزی بینک کی نئی پالیسی کے تحت ٹرکوں کو روکا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ امپورٹرز الیکٹرانک آئی فارم کے تحت خریداری کے پابند ہیں، ادائیگی پاکستانی بینک سے افغان بینک میں براہ راست کی جائے گی۔

دوسری جانب چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ پاکستانی بنکوں میں یہ سہولت اب تک موجود نہیں ہے۔ پاک افغان بینکوں کے درمیان کوئی آن لائن سسٹم نہیں، جس سے ادائیگی کی جاسکا۔


 مزید پڑھیں : چمن، پاک افغان سرحد پر باب دوستی14روز کے بعد کھول دیا گیا


یاد رہے کہ گذشتہ روز چمن پاک افغان بارڈر چودہ روز بند رہنے کے بعد کھولا گیا تھا، باب دوستی کھولنے کا فیصلہ افغان حکومت کی تحریری معذرت کے بعد کیا گیا، افغان حکومت کی جانب سے تحریری معذرت نامہ بدھ اکتیس اگست کو پاکستانی اور افغان سیکیورٹی حکام کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں پیش کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں