اسلام آباد : پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر دوست ملکوں کے فوجی جوانوں نے بھی اپنی کارکردگی سے شرکاء کے دل موہ لیے، ترک فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی تقریب میں دوست ملکوں کے فوجی جوان پاک فوج کےشانہ بشانہ رہے، ترک ونگ کمانڈر نے ایف سولہ اڑاتے ہوئے یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔
تقریب میں چین، ترکی، ملائشیا اور آذربائیجان کے عسکری وفود شریک ہوئے، ترک فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
ونگ کمانڈر نے طیارے سے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی، چینی ایکروبیٹک کے زبردست اسٹنٹ دیکھ کرسب دنگ رہ گئے۔ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے چینی اور ترک فضائیہ کی شاندار پرفارمنس کو سراہا۔