اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

یومِ پاکستان – تجدیدِ عہدِ وفا کا دن

اشتہار

حیرت انگیز

آج کا دن وطنِ عزیز کی تاریخ میں تجدیدِعہد کا دن ہے، تئیس مارچ انیس سو چالیس کو لاہورمیں مولوی فضل حق نےقرارداد کےذریعے آزاد اورخودمختارمملکت کے قیام کا مطالبہ کیاتھا۔

صبح کا آغازدارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوتاہے۔


کشمیرہماری شہہ رگ ہے


اسلام آباد میں تینوں مسلح افواج کی پریڈ کاانعقاد ہوتاہے، جس میں صدرمملکت، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اوردیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوتی ہیں۔ اس دوران اسلحہ کی نمائش اورجانبازمہارت کامظاہرہ کرتے ہیں۔

یومِ پاکستان کے موقع پرعوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہوتا ہے ، عوام آج کے دن کو محض عام تعطیل کے طورپرنہیں بلکہ پاکستانی ہونے کے دن کے طورپرمناتے ہیں۔


یومِ پاکستان اورپاکستان کے لازوال ملی نغمے


آج کا دن وطن عزیز سے اظہارِ محبت سے ملحقہ سرگرمیوں میں گزرتا ہے اوراس کا سب سے پہلا جزو اپنے چہرے کو پاکستان کے رنگ میں رنگنا ہوتا ہے، لڑکیاں ہو یا لڑکے سب ہی آج کے دن سبز ہلالی رنگ میں رنگے نظرآتے ہیں۔

آج کے دن مرکزی تقریبات کے علاوہ نوجوانانِ پاکستان گلی محلوں میں اپنے طورپربھی یومِ پاکستان کی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں اور ملی نغموں کی دھن پرسارا ملک وطن کی محبت کے نشے میں سرشارنظرآتا ہے۔

یومِ پاکستان محض ایک دن نہیں بلکہ نظریہ پاکستان کی اساس کا دن ہے اورآج کے دن ہر شہری خود سے یہ عہد کرتا ہے کہ فقیدالمثال قربانیوں سے حاصل کردہ اس وطن کی سالمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں