The news is by your side.

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 95 رنزسے شکست دے دی

ولنگٹن:نیوزی لینڈ نے آج ہونے والے تیسرے اور سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے بدترین شکست دے دی۔

پاکستان کے اوپنرز کو ئی بھی نمایاں کارکردگی دکھائے بغیر پویلین لوٹ گئے، سرفراز نے 41 رنز بنا کراسکور کو تین ہندسوں میں پہنچایا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کئے.

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈںگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اس سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ولنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز میں ایک ایک میچ جیت چکے ہیں۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ عمرگل اورصہیب مقصود کی جگہ ٹیم میں انورعلی اورمحمد رضوان کو جگہ دی گئی ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی ٹوڈ ایسلے کی جگہ فاسٹ باؤلر ٹرنٹ بولٹ کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کا نیوزی لینڈ میں یہ آخری میچ ہے۔


نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی


پاکستانی ٹیم 61.1 اوور میں کل 101 رنز بنا کرڈھیر ہوگئی، سوائے سرفراز کے کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

سرفراز احمد نے 41 رنز بنا کراسکور کو تین ہندسوں تک پہنچانے میں مدددی۔

ںیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔ اب تک صرف کپتان شاہد آفریدی ایک چھکا لگا سکے اور پھر وہ بھی آؤٹ ہوگئے۔

محمد حفیظ 2 رنز بنا کر ٹرنٹ بولٹ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 197 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے جسے حاصل کرنے کے لئے پاکستانی بلے بازوں کو 9 کے ایوریج سے میچ کھیلنا ہوگا۔


نیوزی لینڈ کی بیٹنگ


پاکستان کی باؤلنگ لائن کیویز کے سامنے زیادہ موثر نہ ثابت ہوسکی اور نیوزی بلے باز 20 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

نیوزی لینڈ نے دس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ نیوزی لینڈ لکے گپتل شاہد آفریدی کی بال پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کولن منرو انور علی کی بال پر رن آوٗٹ ہوگئے۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں