وزیراعظم شہبازشریف نے سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ملک بھر میں جدید اور پائیدار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے سالڈویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سالڈ ویسٹ سے توانائی پیدا کرنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹاسک فورس جدید ٹیکنالوجی اور عالمی تجربات کی روشنی میں سفارشات دے گی، ٹاسک فورس میں نجی شعبے اور عالمی شہرت یافتہ ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ سے توانائی پیدا ہونے سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو گا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بہتر نظام سے کاربن فٹ پرنٹ میں نمایاں کمی ممکن ہے ماحول دوست اور قابل تجدید توانائی ذرائع کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


