منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ میں مختلف تبدیلیوں کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل ٹیم میں مختلف تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم میں صائم ایوب کو 4 یا 5 نمبر پر کھلائے جانے کا امکان ہے۔

حسن نواز کی جگہ فہیم اشرف یا حسین طلعت کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سفیان مقیم کی شمولیت کا امکان نہیں ہے ان کی جگہ حارث رؤف ہی کھیلیں گے۔

بھارت کے خلاف میچ میں محمد حارث یا فخر زمان اننگز کا آغاز کریں گے۔

یہ پڑھیں: کل پاکستان اور بھارت کا میچ مزید سخت ہونے کی پیشگوئی

واضح رہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاکپ سپرفور مرحلے کے اہم میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستان اور بھارت کا میچ مزید سخت ہوگا، تیاری اچھی ہونی چاہیے۔

کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل بڑا میچ ہونے جارہا ہے، بھارت کے خلاف بیٹنگ اور بولنگ کو بیلنس رکھنا پڑےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے کل کے میچ میں ماحول مختلف ہوگا، پاکستان کو گزشتہ میچ کی غلطیوں کو دور کرنے کا وقت ملا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں