منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ڈبلن ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کی میچ میں واپسی، پہلی اننگز 310 رنز پر ڈکلیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلن: آئرلینڈ ٹیم کے ساتھ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان الیون نے ایک خراب آغاز کے بعد کم بیک کرلیا ہے، تیسرے دن پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 310 رنز پر ڈکلیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے دن کھیل کے آغاز پر پاکستان کی نویں وکٹ 306 رنز پر گری۔ ٹیسٹ میں ڈیبو کرنے والے فہیم اشرف ٹاپ اسکورر رہے اور شان دار 83 رنز بنا کر میچ کو یاد گار بنایا۔

اسد شفیق اور شاداب خان نے ناقابل شکست نصف سینچریاں اسکور کیں، بلے بازوں نے بالترتیب 62 اور 55 رنز بنائے۔ اظہر علی اور امام الحق دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہیں کرسکے۔

- Advertisement -

آئرلینڈ کے بولر ٹم مرتاک نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قبل ازیں ڈبلن میں کھیلے جانے والے اس تاریخی ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کھیلنے کی دعوت دی۔

آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری


آئرلینڈ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان کے بولرز کی جوڑی محمد عامر اور محمد عباس کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔ دونوں بولرز نے آئرلینڈ ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو لنچ سے قبل ہی پویلین بھیج دیا، آئرلینڈ نے 17 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنالیے ہیں۔

آئرلینڈ ٹیم کا فیصلہ اس وقت درست ثابت ہوا جب پاکستانی ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنے لگیں۔ اظہر علی چار رنز اور امام الحق سات رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ دوسرے دن کے کھیل میں حارث سہیل اور اسد شفیق نے ٹیم کو سہارا دیا لیکن حارث کی وکٹ بھی اکتیس رنز پر گری، ان کے بعد آنے والے بابر اعظم بھی صرف چودہ رنز بناسکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں