The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کو جنوبی ایشیا کا بہترین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ملک قرار

واشنگٹن : عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کا بہترین انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ ملک قرار دے دیا۔

ورلڈ بینک اور بین الاقامی مالیاتی فنڈ کے ذیلی ادارے ’’ایمرجنگ مارکیٹس‘‘ نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کا بہترین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ملک قرار دیا ہے، واشنگٹن میں ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی جگہ پاکستان کے امریکہ میں سفیر جلیل عباس جیلانی نے ایوارڈ وصول کیا۔

بین الاقوامی ادارے نے ایوارڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ، توانائی اور ٹرانسپورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری پر دیا، یہ ایوارڈ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری، ایل این جی پائپ لائن، لاہور تا کراچی ریلوے، ملک میں توانائی کے حل کی بہترین منصوبہ بندی، اور انڈسٹریل زونز کے قیام کے منصوبوں کی بدولت دیا گیا۔

اس سے قبل عالمی بینک کے ادارے ایمرجنگ مارکیٹس نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی رواں سال جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیا۔


مزید پڑھیں : اسحاق ڈار کو ایشیاء کا بہترین وزیرخزانہ قرار دے دیا


یاد رہے کہ اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعد سے وزیر خزانہ مقرر کیے گئے تھے، وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرضوں کی ادائیگی اور حصول کے سلسلے میں مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں