تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹرمپ کے الزامات، پاکستان کی امریکی نائب وزیرخارجہ کی میزبانی سے معذرت

اسلام آباد : ٹرمپ کے الزامات سے بھری امریکی پالیسی پر پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی نائب وزیرخارجہ کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے جبکہ امریکی سفارتخانے نے دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی نئی پالیسی پر پاکستان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ کو پاکستان آنے سے منع کردیا۔

امریکی سفارت خانے نے تصدیق کی کہ ایلیس ویلز کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے، امریکا کی نائب وزیر خارجہ پاکستان نہیں آرہیں، دورہ حکومت پاکستان کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا اب امریکی وفد کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مناسب وقت دیکھ کر ہوگا۔


مزید پڑھیں : امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی


یاد رہے کہ ایلیس ویلز کو اگلے ہفتے آنا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی نائب وزیرخارجہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف بیانات اور نئی پالیسی کے بعد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس سے پہلے پاکستان وزیر خارجہ بھی امریکا کا دورہ ملتوی کرچکے ہیں۔

اد رہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔


مزید پڑھیں : امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،  پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -