ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نےچین کو شکست دے دی۔
قومی ہاکی ٹیم نے چین کو ایک کے مقابلے 6 گول سے ہرایا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہی کوارٹر میں 4گول کئے۔
آخری کوارٹر میچ میں دو گول کیے اور بڑے مارجن سےمیچ جیتا۔
ایونٹ میں قومی ٹیم پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو چکی ہے۔ قومی ٹیم پہلی بار ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکی۔ ڈو آر ڈائی میچ میں بھارت کیخلاف چار صفر سے شکست نے ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔
- Advertisement -
چنئی میں شاہین روایتی حریف کےخلاف کوئی گول نہ کر سکے جب کہ بھارت کی جانب سے تین گول پینلٹی کارنر پر اسکور ہوئے۔
دو بار کپتان ہرمن پریت سنگھ اور ایک بار جُگراج سنگھ نے گیندجال میں پہنچائی۔ سیمی فائنل میں جانے کےلیے پاکستان کو جیتنا یا میچ ڈرا کرنا ضروری تھا۔