تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرادیا

کراچی: پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 167 رنز کے مقابلے میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، حارث روف کے شاندار اوور نے میچ کا نقشہ تبدیل کیا۔

انگلینڈ کے لیام ڈوسن کے طوفانی 34رنز رائیگاں گئے، بروک34 ،ڈکٹ33 اور معین علی 29رنز بناسکے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نوازنے3،3شکارکیے،محمد حسنین نے بھی2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

حارث رؤف نے دو گیندوں پر دو وکٹیں لیکر میچ کا پانسہ پلٹا، اس سے قبل انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر لیام ڈاسن نے محمد حسنین کے اوور میں 25 رنز بٹور کر میچ کو انگلینڈ کی جھولی میں ڈال دیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، محمد رضوان نے 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کپتان بابراعظم 36، شان مسعود21 بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹاپلے نے دو وکٹیں حاصل کیں،ڈیوڈ ولی،لیام ڈوسن ایک ایک وکٹ لے سکے۔

ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی پچز پر بڑے اسکور بنتے ہیں آج کی وکٹ گذشتہ میچ سے بہتر لگ رہی ہے، یہاں 180 سے 190 بہترین اسکور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

بابراعظم نے کہا کہ ہمارےپاس150 کی رفتار سے بولنگ کرنے والے بولرز موجود ہیں، بڑا اسکور دینے کے بعد انگلینڈ کو قابو کرنے کی کوشش کرینگے۔

کرکٹ شائقین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز شائقین اے آر وائی زیپ پر دیکھ سکتے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے اہم میچ کے لئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، حیدر علی کی جگہ آصف علی اور شاہنواز ڈاہانی کی جگہ محمد وسیم جونئیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

انگلش کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ کو سمجھنا اتنا آسان نہیں، سیریز میں برتری کے لئے پاکستان کو محدود کرنے کے لئے اچھی بولنگ کرنا ہوگی۔

معین علی نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، تجربہ کار ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ڈیوڈ ملان آج کے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہے جبکہ ڈیوڈ ویلی کو سیم کرن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کراچی میں یہ آخری میچ ہے، سیریز کے بقیہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جس کے تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -