(9 نومبر 2025): ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے کر کپ جیت لیا۔
پاکستان نے چھٹی بار ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 43 رنز سے جیت لیا، پاکستان نے فائنل میں کویت کو شکست دی ہے۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں پر 135 رنز بنائے تھے، عباس آفریدی نے 11 گیندوں پر 52 رنز بنائے، پاکستان کے معاذ صداقت نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
کپتان عباس آفریدی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22 رنز بنائے۔
خواجہ نافع کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
اس سے قبل ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس کے بعد پاکستان نے کینگروز کو ایک رن سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 121 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی تھی۔


