تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

پاکستان مسلح افواج کی بھارت کو بھرپور جواب دینے کیلئے حکمتِ عملی مرتب

اسلام آباد: بھارت کے جنگی جنون میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے بھی بھارت کو بھرپور اور دندان شکن جواب دینے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

بھارتی جنگی جنون کا بھرپور جواب دینے کیلئے پاکستانی مسلح افواج کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا منہ تو ڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگربھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو جواباً بھارتی اہداف کا تعین کرلیا گیا ہے، کولڈ اسٹار وار سے متعلق بھارتی ڈاکٹرائن کیلئے مکمل حکمت عملی ترتیب دی جاچکی ہے۔

پاکستانی فضائیہ بھی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو روکنے اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

paf-1

ملک کی سمندی حدود کے محافظ پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیت کے سب ہی معترف ہیں، سمندری راستے سے بھارتی ریشہ دوانیوں کو روکنے اور بھر پور جواب دینے کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

navy

پاکستان رینجرز اورمسلح افواج کے دستے لا ئن آف کنٹرول کے اطراف تعینات ہیں جو کسی بھی قسم کی بھا رتی اشتعال انگیزی کو فوری جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

pak-1

یاد رہے گزشتہ روز ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر مشقیں کیں، جس کے تحت پہلے مرحلے پرپاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسلام آباد پشاورموٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں کررہے ہیں، طیاروں نے آج اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو کے مختلف سیکشنوں پر کامیابی سے لینڈنگ کی۔


مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کی تربیتی جنگی مشقیں ہائی مارک 2016ء کامیابی سے جاری


پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی تربیتی جنگی مشقیں ہائی مارک کے نام سے باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں اور یہ مشقیں پاک فضائیہ میں بہت اہمیت کی حامل ہیں ، اس کے علاوہ پاک فضائیہ باقاعدگی سے اندرون اور بیرون ملک ہونے والی تربیتی مشقوں میں حصہ لیتی ہے۔

Comments