بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

جوہری عدم پھیلاؤ سےمتعلق پاکستان کی کوششیں دنیا کےسامنے ہیں‘ ڈاکٹرمحمد فیصل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ اور کنٹرول کے علاوہ جوہری تحفظ اور سیکورٹی کے لیے کی جانے والی کوششوں سے پوری دنیا آگاہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے امریکہ کے پاکستانی کمپنیوں کو پابندی کی فہرست میں شامل کرنےکے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 7 کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں اور اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے مزید معلومات کا انتظارہے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہ امریکہ کی جانب سے جن کمپنیوں پرپابندی لگائی ہے وہ نجی شعبے کی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہم اس مسئلے کو غیرضروری طورپرسیاسی رنگ دینے اور ان فہرستوں کی بنیاد پرپاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عزم پرالزامات لگانے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ایسی کوششوں اور اقدامات کے وقت سے شکوک وشبہات بڑھ جاتے ہیں اور ان کو سیاسی اقدامات سمجھا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ برآمدی کنٹرول، جوہری عدم پھیلاؤ سمیت ایٹمی تحفظ وسلامتی کے لیے پاکستان کی کاوششوں سے سب واقف ہیں اور ان شعبوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کی ایک تاریخ ہے۔

جوہری تجارت کا الزام، امریکہ نے سات پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگادی

واضح رہے کہ امریکہ نے سات پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگا دی اور ان کمپنیوں کی سرگرمیوں کو امریکی پالیسی سے متصادم اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں