جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

یوم دفاعِ پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، آج ہی کے دن 1965 میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے مکار دشمن کی تمام تر چالوں کو ناکام بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر نمازفجر کے بعد مساجد میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں اور مادر وطن کےدفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کی گئی۔

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہدا پر یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف تقریب کی بطورمہمان خصوصی تھے۔

چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف نے یادگارشہدا پرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔

آج ہی کے دن 1965 میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے مکار دشمن کی تمام تر چالوں کو ناکام بنایا تھا، بزدل دشمنوں کو ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے پر سبق سکھایا۔

شجاعت، ایثار اور بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والوں کو قوم آج سلام پیش کرتی ہے، قوم آج مادر وطن کے دفاع کے لیے لہو کا آخری قطرہ بہانے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں