اسلام آباد : پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی، خلیجی ممالک کے لیے پروٹیکٹر رجسٹریشن میں سافٹ اسکلز سرٹیفیکیٹ کی مہلت ایک ماہ بڑھا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی ممالک، بشمول سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے پروٹیکٹر رجسٹریشن میں سافٹ اسکلز سرٹیفیکیٹ کی ضرورت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
بیورو کا کہنا ہے کہ یہ ضرورت پہلے یکم فروری 2026 سے نافذ ہونے والی تھی، لیکن اب اسے یکم مارچ 2026 سے لاگو کیا جائے گا، جس سے پاکستان میں مقیم مزدوروں اور دیگر افراد کو مزید سہولت فراہم ہوگی۔
اس فیصلے کا مقصد سفر کے انتظامات کو آسان بنانا اور خلیج میں پاکستانی ملازمین کے لیے بہتر روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
حکام نے درخواست دہندگان سے کہا ہے کہ وہ مزید تفصیلات اور ضروریات کی تعمیل کے لیے سرکاری ذرائع سے باخبر رہیں۔
اس سے قبل بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی بیرون ملک ملازمت کے لیے نئے آن لائن پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ سے متعلق وضاحت کی تھی۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ بعض غیر ذمہ دار عناصر عوام میں تشویش پھیلانے کے لیے یہ بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں کہ یکم فروری 2026 سے آن لائن پروٹیکٹر (ای پروٹیکٹر) سرٹیفکیٹ بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے تمام افراد کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


