The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: قومی ٹیم کی بھارت روانگی سیکورٹی کلیئرینس نہ ملنے کے سبب موٗخر

کراچی: پاکستان کی قومی ٹیم نے وزارتِ داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کلئیرنس نا ملنے کے سبب ورلڈ ٹی ٹوئنٹٰی کے لئے بھارت روانگی موٗخرکردی ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ ’’قومی ٹیم نے آج دوپہر بھارت روانہ ہونا تھا تاہم روانگی کو روک دیاگیا ہے‘‘۔

انہوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چوہدری نثارکی جانب سے گرین سگنل کا انتظارہے، جو کہ بھارت جانے والے دو رکنی وفد کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کا جائزہ لے کر بورڈ کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

پاکستان نے ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی مسلسل دھمکیوں کے معاملے پرصورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دورکنی ٹیم بھارت روانہ کی تھی۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے ویمن ٹیم کی روانگی بھی موخرکی گئی ہے اورفی الحال کہنا مشکل ہے کہ قومی ٹیم کب تک روانہ ہوسکے گی۔

پاکستان کی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں اپنا پہلا میچ کلکتہ میں کھیلے گی جبکہ 19 مارچ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں کانٹےکا مقابلہ ہونا ہے تاہم ہماچل پردیش کی حکومت سیکیورٹی معاملات پرہچکچاہٹ کا شکارہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں