اسلام آباد : پاکستان نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی 15 ویں برسی کے موقع پر بھارت سے متاثرین کیلئے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی 15ویں برسی کے موقع پر بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی اور ہندوستانی حکومت کی بےحسی پرپاکستان نے تحفظات سے آگاہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آج سمجھوتہ ایکسپریس پردہشت گرد حملے کی 15ویں برسی ہے، سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی میں 44پاکستانی سمیت 68 مسافروں کی جانیں گئیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت سمجھوتہ ایکسپریس پرحملہ کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
واضح رہے کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اٹھارہ فروری دو ہزار سات کا وہ سیاہ دن جب کچھ انتہا پسند ہندوؤں نے پاکستان آنے والی ٹرین کو آگ لگادی، واقعے میں جہاں اڑسٹھ افراد جاں بحق ہوئے وہیں کچھ لوگ گمشدہ بھی ہوئے، دھماکے میں68 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔