تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان کا کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اسلام آباد : پاکستان نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا اور کہا حملے پر اپنی تشویش سے افغانستان کو آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ تشویشناک ہے، پاکستان نے اپنی تشویش سے افغانستان کو آگاہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ پر حملے کے حوالے سے افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ممتاز بلوچ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سفارتخانہ اور اپنے سفارتکاروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

یاد رہے افغان عبوری حکومت کے رہنما ذبیح اللہ مجاہد کے ریمارکس پر پاکستانی وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم تحقیقات کی قریب سے پیروی کررہےہیں، سفارتخانے پر حملے کے معاملے پرمتعلقہ افغان حکام کے ساتھ رابطے ہیں۔

ترجمان نے کہا تھا کہ یقین ہے کہ ناظم الامور کو نشانہ بنانے والے حملے کی تحقیقات کی جائیں گی، یقین ہے قصور واروں اور معاونین کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت سےلڑنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

Comments

- Advertisement -