منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

پاکستان کے لیے خوشخبری، گیس کے بڑے ذخائر دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (26 جنوری 2026): پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوش خبری آ گئی ہے کہ گیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ گیس کے ذخائر کلچاس ساؤتھ بلاک بلوچستان میں دریافت ہوئے ہیں اور ماری انرجیز نے تیری ون کنویں نے گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

کمپنی اعلامیہ کے مطابق تِبری ون کنواں ضلع بارکھان میں کھودا گیا۔ ابتدائی ٹیسٹ میں کنویں سے 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس فلو رپورٹ ہوئی جب کہ کنویں پر ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 561 پی ایس آئی ریکارڈ کیا گیا۔

ماری انرجیز نے اس دریافت سے ایک خط کے ذریعہ اسٹاک مارکیٹ کو آگاہ کر دیا ہے جب کہ مزید ٹیسٹنگ جاری اور گیس کی مکمل پیداواری صلاحیت جانچی جا رہی ہے۔

دریں اثنا ماری انرجیز نے ملکی ہائیڈرو کاربن وسائل کی تلاش جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں تیل اور گیس کے ذخائر کتنے اور کہاں کہاں ہیں؟ جانیے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں