تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا، امریکی صدر ٹرمپ کا الزام

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی امداد اس لیے بند کی کیونکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، امریکا نے پاکستان کو سالانہ 1.3 بلین ڈالر کی امداد دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں روپوش رہا، پاکستان کو افغانستان میں دہشت گردی روکنے کے لیے کہا گیا لیکن اس میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا، ہیلری کلنٹن اور سابق صدر بارک اوباما کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور پھر پاکستان پر تنقید شروع کردی۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ قتل سے متعلق رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی جس میں پتہ چل جائے گا یہ اقدام کس نے کیا۔

چین پر تجارتی پابندیوں کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ چین تجارت کے لیے امریکا کے ساتھ سمجھوتے کا خواہش مند ہے، چین سمجھوتے تک پہنچنا چاہتا ہے، اس نے ہمیں ان امور کی فہرست ارسال کی ہے جن پر وہ عمل کے لیے تیا رہے یہ ایک طویل فہرست ہے مگر ابھی تک ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر کی ہرزہ سرائی

یاد رہے کہ رواں سال کے شروع میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دھمکی آمیز ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان امریکا کو ہمیشہ دھوکا دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکا کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا، مگر اب ایسا نہیں چلے گا۔

Comments

- Advertisement -