site
stats
بزنس

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی

کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران پچیس کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی اس حوالے سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں پر سود سمیت دیگر سرکاری ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کمی کے بعد پاکستان کے مجموعی ڈٖالر ذخائر 23 ارب اکسٹھ کروڑ48 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں، جس میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب 57 کروڑ48 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر موجود ہیں۔

یاد رہے رواں سال اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، یہ ایک ارب ڈالر سکوک بانڈز سے حاصل ہونیوالی رقم ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے


غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس ساڑھے اُنیس ارب ڈالرکا ذخیرہ ہے جبکہ بینکوں کے پاس پانچ ارب ڈالر ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top