تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پاکستانی کرکٹر کورونا وائرس کا شکار

پاکستانی کرکٹ میں بھی کورونا کیس سامنے آگیا، قومی ڈومیسٹک کرکٹ کے اہم بیٹسمین بسم اللہ خان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بسم اللہ خان کے کورونا رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک پلیئر کے کورونا میں مبتلا ہونے پر دیگر کے ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں شریک تمام 132 کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور میچ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ یہ تمام افراد 6 نومبر سے شروع ہونے والے قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں شرکت کریں گے۔

ایک فرد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر پی سی بی کے پروٹوکولز کے مطابق ایونٹ میں شریک باقی تمام افراد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منگل کی دوپہر کو کیے گئے۔ اس فرد کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پراسےٹیم ہوٹل میں قائم کردہ آئسولیشن روم منتقل کردیا گیا ہے۔پی سی بی کے مقررہ ڈاکٹرز اس فرد کی صحت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائرس سے نجات کے لیے ویکسین تیار نہیں ہوجاتی، دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ بھی آئندہ کچھ عرصہ کورونا کے ساتھ ساتھ جاری رہنا ہے، اس سوچ، پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور کھلاڑیوں کی صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کوویڈ 19 کے لیے سخت پروٹوکولز تیار کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام پروٹوکولز بین الاقوامی معیار کے مطابق ترتیب دئیے گئے ہیں کیونکہ ہمارے لیے ان شرکاء کی صحت اور حفاظت ہی پہلی ترجیح ہے۔

Comments

- Advertisement -