The news is by your side.

Advertisement

معروف ڈرامہ ڈائریکٹر سید عاطف حسین انتقال کرگئے

کراچی: معروف ٹی وی ڈرامہ ڈائریکٹرسید عاطف حسین گردے ناکارہ ہونے کی وجہ سے دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق عاطف حسین کچھ عرصےسےعلیل اوراسپتال میں زیرعلاج تھے انہیں گزشتہ دنوں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

عاطف حسین نے آر وائی کے معروف ڈرامے ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘ میں بھی ہدایت کاری کی تھی علاوہ ازیں انہوں نے متعدد ڈرامے بھی ڈائریکٹ کیے جن میں زندگی دھوپ تم گھنا سایا، ایک تمنا لاحاصل، بے قصور وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

انہیں دو روز تک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، اب سے کچھ دیر قبل ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عاطف حسین کا انتقال گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا۔ مرحوم کی نمازجنازہ کل بعد نماز عصررحمانیہ مسجدطارق روڈپرادا جائے گی۔

سید عاطف حسین کے انتقال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کے مداحوں نے تعزیتی پیغام بھی شیئر کیے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں