تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری ، یکم اکتوبر سے بندشوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے پیش نظر یکم اکتوبر سے بندشوں میں کمی کا اعلان کردیا اور کہا یکم اکتوبر سے  مکمل ویکسین نہ لگوانےوالے افراد پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے پریس کانفرنس کی ،کورونا صورتحال کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ این سی اوسی اجلاس میں ویکسین لگانے کےعمل کا جائزہ لیاگیا، ڈیڑھ سال سے پاکستان دنیا کی طرح کورونا کا مقابلہ کررہاہے، بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کر کیا جاتا ہے۔

این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا سمجھ چکی ہے کہ اس وبا سے نکلنے کا طریقہ کار ویکسینیشن ہے،بندشوں کافیصلہ شہروں میں ویکسینیشن لگانےکی بنیاد پرکیاجارہاہے، 8شہروں میں پہلی اکتوبر سے بندشوں میں کمی کرنے جارہے ہیں، ان 8شہروں میں ہدف کے مطابق ویکسینیشن ہوئی ہے، ان شہروں میں اسکردو،گلگت ،کوئٹہ پشاور،اسلام آبادراولپنڈی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک ویکسینیشن کا ہدف پورا نہیں ہوگا بندشوں کا سامنارہےگا، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکے، اندرونی اجتماعات میں 200سے بڑھا کر300لوگوں کی شرکت کی اجازت دی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یکم اکتوبرسے مکمل ویکسین نہ لگوانےوالے افراد پر پابندی لگائی جارہی ہے، ان 8شہروں میں سینما ہالز ویکسینیٹڈ افراد کیلئے کھول دیئےجائیں گے جبکہ ڈائننگ ریسٹورنٹس میں موجودہ بندشوں میں توسیع کئےجارہےہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ مذکورہ 8شہروں میں ویکسینیٹڈٖ افرادکیلئےمزارات مکمل طورپرکھلے رہیں گے تاہم ہفتے میں ایک دن چھٹی کی پالیسی برقرار رہے گی۔

ویکسینیشن کے حوالے سے سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ 8کروڑ لوگوں کو ویکسینیشن لگائی جاچکی ہے، جن میں سے 2کروڑ77لاکھ لوگوں کومکمل ویکسین لگ چکی ہے، انسداد پولیو مہم کےباعث ستمبرمیں ویکسینیشن عمل میں کچھ کمی نظرآئی ، سفر کیلئے 18سال سے عمرکےافراد کیلئےدونوں ڈوزضروری ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جن شہروں میں پابندیوں میں نرمی نہیں ہورہی وہاں کےشہری سےدرخواست ہےویکسینیشن کرائیں۔

Comments

- Advertisement -