پاکستان کی معاشی شرح نمو اس سال کتنی رہے گی، اس سلسلے میں آئی ایم ایف کی جانب سے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو اس سال 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار2.7 فیصد تھی، پاکستان میں رواں مالی سال بےروزگاری کم ہوکر 7.5 فیصد پر آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے نیا میکنزم تیار کرنے کا مطالبہ
عالمی مالیاتی فنڈ نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان میں بےروزگاری کی شرح 8 فیصد تھی، پاکستان میں اس سال مہنگائی 6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ گزشتہ مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد تھی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
آئی ایم ایف سے تیسری قسط کے حصول کے لیے حکومت پاکستان کی کوششیں
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


