تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا ملکی معیشت پر براہ راست اثر انداز ہونے لگا، زرمبادلہ کے ذخائر میں‌ نمایاں‌ کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران قومی بینک کے ذخائر میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 70 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 10 ارب 36 کروڑ رہ گئے۔

اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 3 ارب چالیس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر  6 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 16 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب 66 کروڑ ڈالر کمی کے  بعد 16 ارب 92 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

درآمدات اور برآمدات / ادارہ شماریات

دوسری جانب ادارہ شماریات نے درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی برآمدات اور درآمدات بہت زیادہ متاثر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں برس برآمدات میں 33 فیصد کمی ہوئی، مئی 2020 میں برآمدات 2.09 ارب ڈالر سے کم ہوکر 1.39 ارب رہ گئی۔

اسی طرح مئی 2019 کے مقابلے میں رواں برس درآمدات میں 43 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، مئی 2020 میں درآمدات 5.05 ارب ڈالر سے گھٹ کر 2.86 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں برآمدات 7 فیصد کمی سے 19.79 ارب ڈالر رہی جبکہ درآمدات 19 فیصد کم ہوکر 40.85 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2020 میں تجارتی خسارہ 50 فیصد کمی سے 1.46 ارب ڈالر رہا۔

Comments

- Advertisement -