ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

پاکستان: عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (20 مئی 2026): وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا وزیراعظم نے بھی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے 26، 27 اور 28 مئی کو تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے تحت منگل، بدھ اور جمعرات کو عام تعطیلات ہوں گی۔ اس موقع پر تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔ کئی سال بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودی عرب سمیت اکثر مسلم ممالک میں عیدالاضحٰی بدھ 27 مئی کو ہی منائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں