اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

پاکستان 2020 تک اقوام متحدہ کا ممبر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پروگرام اورکوآرڈینیشن کمیٹی کادوبارہ ممبرمنتخب ہوگیا۔

اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کے حق میں ووٹنگ کی گئی، 50 میں سے 48 ملکوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد پاکستان آئندہ تین سال یعنی 2020 تک اقوام متحدہ کی کمیٹی کا رکن منتخب ہوگیا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کا دوربارہ انتخاب اقوام متحدہ کے نظام میں فعال کردار ادا کرنے کی توثیق ہے، کمیٹی میں پاکستان کی موجودگی سے اقوام متحدہ کو مختلف پروگراموں میں مدد ملے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ رکنیت ملنے کے بعد پاکستان اقوام متحدہ کے بجٹ کی منصوبہ بندی اور اہم قانون سازی کے فیصلوں میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ یاد رہے اکنامک اینڈ سوشل کونسل منصوبہ بند پروگرامنگ کے مختلف پروجیکٹس کے منصوبوں پر کام کرتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں