ریاض: پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ 24گھنٹے شہریوں کی مدد کے لیے متحرک ہے۔
ترجمان کے مطابق خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ریاض میں سفارتخانہ اور جدہ میں قونصلیٹ مکمل فعال ہے جہاں پاکستانی شہری بالخصوص عمرہ زائرین اورپھنسے افراد ہر ممکن معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ فوری رہنمائی کیلئے سفارتی مشنز نے خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کر رکھی ہے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال میں فوراً سفارتخانہ یا قونصلیٹ سےرابطہ کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ سفارتخانہ ریاض اور قونصلیٹ جدہ سعودی عرب اور خلیج میں موجود ہر پاکستانی ہماری ترجیح ہے۔
ایڈوائزری
ایران اسرائیل امریکا کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کیلیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
ایڈوائزری پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی جس میں سعودی عرب میں موجود شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہدایت کی گئی کہ سعودی حکومت کی جانب سے جاری ہدایت پر عمل کریں، غیر تصدیق شدہ معلومات سوشل میڈیا پر جاری کرنے سے گریز کریں اور فضائی سفر کیلیے ایئرپورٹ جانے سے قبل پرواز کا شیڈول لازمی حاصل کریں۔
اسرائیل اور امریکا نے ایران کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس کے جواب میں تہران نے تل ابیب کو نشانہ بنایا جبکہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بھی میزائل برسائے۔
ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سعودی عرب، کویت، قطر، بحرین اور عمان میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


