ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

سیلابی نقصانات کم کرنے کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(3 اکتوبر 2025): سیلابی نقصانات کم کرنے کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل نے قلیل اور وسط مدت کے فریم ورک پر کام شروع کردیا۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کی جانب سے ماہرین کی اعلیٰ سطح راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، عالمی ماہرین، وفاقی و صوبائی افسران اور ڈونر ایجنسیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

کانفرنس میں سیلابی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، پی ای سی نے قلیل المدتی 12 ماہ کا ایکشن پلان تیار کرنےکا عمل شروع کر دیا۔

ایک سے 3 سال پر محیط وسط مدتی حکمت عملی بھی فریم ورک کا حصہ ہوگی، منصوبوں کا مقصد ہنگامی ردعمل کے بجائے مؤثر اور مربوط نظام اپنانا ہے، فریم ورک سے کمیونٹیز، روزگار اور بنیادی سہولیات پر سیلابی اثرات کم ہونگے۔

سیلاب نقصانات سے زرعی پیداوار، فوڈ سیکیورٹی کو تحفظ دینے کا ہدف ایکشن پلان کا حصہ ہوگا، ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت پر سیلابی دباؤ کم کرنے کیلئے پیشگی حکمت عملی ضروری ہے۔

چیئرمین پی ای سی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اداروں کو معمول سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا، 2026 اور اس کے بعد کے برسوں کیلئے سیلاب ریزیلینس فریم ورک تیار کیا جارہا ہے، انجینئرنگ کونسل حکومت اور اداروں کیساتھ قریبی اشتراک کیلئے پرعزم ہے۔

پی ای سی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ آئندہ سالوں میں سیلابی نقصانات میں نمایاں کمی لانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، فریم ورک میں زراعت، مویشی اور عوامی معیشت کو بچانے کیلئے اقدامات تجویز کیے جائیں گے، ماہرین کی آرا پر مشتمل ایکشن پلان تیار کر کے عملدرآمد کیلئے حکومت کو بھیجا جائے گا۔

پشاور: بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں