جمعہ, فروری 6, 2026
اشتہار

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز گیارہ نومبر سے ہوگا، دونوں ٹیموں نے ایک روز سیریز کے لئےتیاریاں شروع کردی ہیں۔

ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز میں نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی تازہ کمک نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، قومی ٹیم نے نیپال کے خلاف پریکٹس میچ میں ایک روزہ کرکٹ کے ہتھیاروں کی بھر پور جانچ کی۔

ادھر انگلینڈ نے بھی ہانگ کانگ کے خلاف ہاتھ صاف کیا، قومی کھلاڑیوں نے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لئے آج بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ بیٹنگ اور بولنگ کی مشق کرتے ہوئے غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔

مصباح کی کامیابی کے بعد اظہر علی کی قیادت کا امتحان ہوگا، دوہزار دس میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا بدلہ لینے کے لئے قومی ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ سرفراز ان کے نائب ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں راحت علی ، بلال آصف ،احمدشہزاد، محمد حفیظ، بابراعظم ،شعیب ملک، محمدرضوان ،انور علی ،عامر یامین، یاسر شاہ، ،وہاب ریاض اورمحمد عرفان بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں