The news is by your side.

Advertisement

پاک انگلینڈ سریز: قومی کرکٹ ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

مانچسٹر : قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سریز کھیلنے کےلیے مانچسٹر پہنچ گئی، پلیئرز کے ساتھ 11 آفیشلز بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑی اور آفیشلز لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے، روانگی سے قبل کرونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے تھے جبکہ انگلینڈ پہنچنے پر بھی وائرس سے بچنے کے لیے سخت ہدایات کی گئی ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ ٹیم کو کوچ کے ذریعے ووسٹر منتقل کیا جائے گا جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چودہ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 13 جولائی سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

ادھر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بتایا تھا کہ جن 18 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ دونوں بار منفی آئے ہیں فی الحال وہی دورے پر گئے ہیں، ان کے علاوہ دو ریزرو کھلاڑی موسیٰ خان اور روہیل نذیر بھی منفی ٹیسٹ آنے پر دورہ انگلینڈ کی پارٹی میں شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن 10 پلیئرز کے ٹیسٹ پہلے مثبت آئے تھے ان میں سے 6 کھلاڑی یعنی وہاب ریاض، رضوان، فخرزمان، شاداب، حسنین اور محمدحفیظ کے ری ٹیسٹ منفی آئے، لیکن وہ دو بار منفی ٹیسٹ آنے پر ہی ٹیم کو جوائن کرسکیں گے اور انگلش کھلاڑیوں کے خلاف سیریز میں شریک ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں