انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹرائی سیریز کھیلنے پر آمادہ ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرائی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ تینوں ٹیمیں 2-2 میچ کھیلیں گی، ٹاپ 2 فائنل میں جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر، نومبر میں ہونے والی سیریز کی تاریخیں جلد طے ہوں گی۔
ٹرائی سیریز 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہوگی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بنگلادیش کیساتھ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔
شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے،4 نئے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔
یہ پڑھیں: بنگلادیش کیساتھ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز، 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
رپورٹس کے مطابق اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں، قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کوکراچی میں کیمپ جوائن کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا اور ٹیم 2 مئی کو بنگلا دیش روانہ ہوگی، پی ایس ایل میں شریک کھلاڑی میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔
سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلادیش ٹور کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق، عمر گل بیٹنگ وبولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
شان مسعود، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم اسکواڈ کاحصہ ہیں، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری بھی شامل ہیں اس کے علاوہ نعمان علی، ساجد خان، سلمان آغا، سعود شکیل، شاہین آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔


