The news is by your side.

Advertisement

فائزز ویکسین کی اسٹوریج : ہنگامی بنیادوں پرالٹراکولڈچین اسٹوریج فریزر کی تنصیب کا عمل جاری

اسلام آباد : کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر فائزز ویکسین ذخیرہ کرنے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں جدید ترین الٹرا کولڈ چین اسٹوریج سسٹم کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوروناکی تیسری لہر میں وفاقی حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں ، جدید ترین الٹرا کولڈ چین اسٹوریج سسٹم کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الٹرا کولڈ چین اسٹوریج فریزر کی 15 شہروں میں تنصیب کی جارہی ہے، جو آئندہ ہفتے مکمل ہوگی، 2اے سی سی فریزرز فیڈرل ای پی آئی اور این آئی ایچ میں نصب ہوں گے جبکہ ایک اے سی سی فریزر ترلائی رورل ہیلتھ سینٹرمیں رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے5 شہروں میں اے سی سی فریزر رکھے جائیں گے، شہروں میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ شامل ہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں اے سی سی فریزر رکھے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں پشاور، سوات، ایبٹ آباد میں اے سی سی فریزر رکھے جائیں گے جبکہ بلوچستان میں الٹرا کولڈ چین فریزر کی تنصیب کوئٹہ میں کی جائےگی۔

آزادکشمیر میں2 اور گلگت بلتستان میں ایک الٹرا کولڈ چین فریزر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، آزاد کشمیرمیں اے سی سی فریزر مظفرآباد میں میرپور میں رکھے جائیں گے۔

پاکستان کو الٹرا کولڈچین ویکسین اسٹوریج فریزرزیونیسیف نےمہیاکیےہیں ، الٹراکولڈ چین فریزرز منفی 80 پر ویکسین اسٹوریج کے حامل ہیں ، الٹرا کولڈ چین فریزرز میں فائزر کورونا ویکسین ذخیرہ کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں