تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ابوظبی: پاکستانی نوجوان تین دن میں کروڑ‌ پتی کیسے بنا؟

شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست میں مقیم پاکستانی شہری محمد حسان کے لیے جمعے کا دن مبارک ثابت ہوا کیونکہ وہ کروڑ پتی بن گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں مقیم محمد حسان نے ابوظبی رافل ٹکٹ خریدا تھا، لاٹری خریدنے والے خوش نصیبوں کا اعلان  بروز جمعہ تین جنوری کو کیا گیا۔ قرعہ اندازی میں ٹکٹ نمبر 629524 کو پہلے اور ریاست کے سب سے بڑے انعام کا حق دار قرار دیا گیا، منتظمین نے پروگرام کے دوران ہی کوپن پر درج نمبر پر کال کی۔

محمد حسان نے یہ ٹکٹ 31 دسمبر 2019 کو خریدا جس نے انہیں کروڑ پتی بنایا، یوں صرف تین روز میں ہی پاکستانی نوجوان 84 کروڑ 46 لاکھ سے زائد رقم کا مالک بن گیا۔

مزید پڑھیں: پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

منتظم رچرڈ نے جب حسان کو موبائل پر کال کر بتایا کہ آپ نے 2 ارب درہم (84 کروڑ 46 لاکھ 75 ہزار) کی رقم جیت لی تو انہیں یقین نہیں آیا اور وہ یہی سمجھتے رہے کہ کوئی انہیں بے وقوف بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

رچرڈ نے حسان کو یقین دلانے کی بھی کوشش کی مگر وہ اس بات سے انکاری تھے اور ایک ہی بات دہرائے جارہے تھے کہ کوئی انہیں بے وقوف بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

حسان نے ایک موقع پر لائن منقطع کی، چند ہی لمحے بعد انہیں دوبارہ کال ملائی گئی تو انہیں یقین آگیا البتہ انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ گھر جاکر اس کی تصدیق ضرور کریں گے۔ لاٹری جیتنے والے پاکستانی نوجوان کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Comments

- Advertisement -