تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کودہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے باعث نہتے کشمیریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کا کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔ امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا الزام پاکستان پر تھوپا جا رہا ہے۔ حقانی نیٹ ورک پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال گزشتہ روز دیکھنے میں آیا جب قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں اور کشمیریوں کے گھروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 3 روز میں شہید کیے گئے 4 نوجوانوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

بھارتی فوج نے پیر کے روز ان چاروں گھروں کو ضلع پلوامہ میں کیمیکل سے تباہ کردیا تھا جبکہ 3 نوجوانوں کفایت احمد، جہانگیر خاندے اور فیصل احمد کی لاش بھی تباہ شدہ گھروں کے ملبے سے نکالی گئی۔

بعد ازاں اسی علاقے میں ایک اور نوجوان پر قابض فوج نے گاڑی چڑھا کر اسے شہید کردیا۔

گزشتہ روز شہدا کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور بھارت کی مخالفت و آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل کے استعمال اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کی مذمت کی ہے۔

دوسری جانب بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔


Comments

- Advertisement -