جمعہ, ستمبر 11, 2026
اشتہار

پاکستان کا بھارت کو پھر بڑا جھٹکا!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(19 اگست 2026): پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک مزید توسیع کر دی ہے اور اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ائیر لائنز، لیز پر حاصل کردہ طیارے، اور بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ ہونے والے کمرشل اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی پابندی نافذ العمل ہے۔

یہ پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 04:59 بجے تک عائد رہے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش کا یہ سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع کیا گیا تھا، اور اس پابندی کے تسلسل میں اب تک کا یہ 16واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں