اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کرتے ہوئے نیا نوٹم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا۔
جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے تمام ملٹری اور سول رجسٹرڈ طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 23 مارچ تک بند رہے گی۔
حکام کے مطابق یہ پابندی پہلے سے نافذ تھی، جس میں اب مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہیں۔
نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی بھارتی رجسٹرڈ یا آپریٹڈ تمام طیاروں پر لاگو ہوگی، جبکہ اس حوالے سے مزید ہدایات ایوی ایشن حکام کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ 23 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد 24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی کو پہلی مرتبہ ایک ماہ کی توسیع کی تھی، جس کے بعد سے اب تک فضائی حدود بند ہے۔
OC پاکستان نے بھارت کیلئےفضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نےبھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کردیا ۔نوٹم کے مطابق بھارت کےتمام ملٹری،سول رجسٹرڈطیاروں کیلئےفضائی حدود تئیس مارچ تک بند رہے گی ،پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود تئیس اپریل دوہزار پچیس سے بند کر رکھی ہ
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


